سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا بلنکن سے اظہار تشکر

   

ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کے واقعہ پر بروقت کارروائی کے لیے انٹونی بلنکن کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ امریکی قونصل خانہ واقعہ کے نتیجے میں ایک سیکوریٹی گارڈ اور مسلح شخص ہلاک ہوا تھا۔