سعودی وزیر داخلہ کیدوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات

   

دوحہ : سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔ دوحہ میں منعقد ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرا نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان سیکیورٹی کے متعلق معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔معاہدے میں دونوں ملکوں نے سکیورٹی معلومات کے علاوہ علمی اور تحقیقی مواد کے تبادلے اور مشترکہ مشقوں پر اتفاق کیا ہے۔دونوں وزرا نے سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف خطے کے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔ملاقات کے دوران قطر میں سعودی سفیر منصور بن خالد بن فرحان، وزیر داخلہ کے معاون ڈاکٹر ہشان الفالح اور وزارت داخلہ کے سکریٹری محمد بن مہنا اور دیگر بھی موجود تھے۔