ریاض ؍ واشنگٹن: ایک امریکی عہدیدار کے مطابق مشرق وسطی کیلئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف آج منگل کے روز سعدوی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات انگریزی ویب سائٹ axios نے بتائی۔اس طرح ٹرمپ کے سرکاری طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد وٹکوف سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی اعلیٰ عہدیدار ہوں گے۔اس سے قبل شہزادہ شہزادہ محمد بن سلمان نے چہارشنبہ کی شام امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔اس موقع پر سعودی ولیعہد نے ٹرمپ کے صدر بننے پر انھیں اپنی اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔