سعودی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ

   

ریاض ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی پاسپورٹ رینکنگ سروے کے مطابق سعودی عرب کے پاسپورٹ کی قدر میں اس سال مزید اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 میں عالمی سطح پر سعودی پاسپورٹ 66 ویں نمبر پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ برس تک 70 ویں نمبر پر تھا۔سروے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں سب سے طاقتور پاسپورٹ جاپان کا ہے جسے 191 ممالک میں ویزہ فری انٹری کی سہولت حاصل ہے، جبکہ دوسرا نمبر سنگاپور کا ہے۔عربی روزنامے ‘مکہ’ نے ‘ہینری پاسپورٹ انڈکس’ کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی پاسپورٹ کی قدر میں کافی بہتری آئی ہے۔اس سال ان ممالک کی فہرست میں مزید اضافہ ہوا ہے جہاں سعودی پاسپورٹ کے حامل افراد کو پیشگی ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ ماضی میں عالمی سطح پر سعودی پاسپورٹ 70 ویں نمبر پر تھا، جبکہ حال ہی میں 66 پر آگیا ہے۔77 ممالک میں سعودی پاسپورٹ کے حامل کو پہلے سے ویزہ لینا ضروری نہیں ہو گا۔