سعودی پرولیگ میں رونالڈو کی ایک اور ہیٹ ٹرک

   

ریاض: سعودی پرولیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر ہیٹ ٹرک بنادی۔ پرنس سلطان بن عبدالعزیز اسٹیڈیم میں سعودی پرولیگ میں النصر اور داماک کے درمیان میچ میں کرسٹیانورونالڈو چھائے رہے۔ رونالڈو نے پہلے ہاف میں ہی ہیٹ ٹرک کرلی۔ اٹھارہویں منٹ میں پنالٹی پر پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد دوسری بار گیند کو جال میں پہنچایا اور پہلے ہاف کے آخری لمحات میں تیسرا گول کرکے النصر کی جانب سے دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ ہوا اور النصر نے 3-0 سے جیت کے ساتھ ٹیبل میں اول مقام پایا۔