سعودی کو ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف قرارداد کو ٹرمپ نے ویٹو کردیا

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو کئی بلین ڈالرس مالیت کے ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کرنے کے خلاف تین کانگریشنل قراردادوں کو ویٹو کردیا ہے۔ یاد رہیکہ ہتھیاروں کی فروخت کو ایوان کے اسپیکر نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سعودی عرب کی ہیبتناکیوں کو فراموش کردیا ہے جس میں صحافی جمال خشوگی کاقتل بھی شامل ہے۔ دوسری طرف ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے چہارشنبہ کو کئے گئے اپنے فیصلہ کا دفاع کیا کہ جے ریس 36 ، 37 اور 38 پر کی گئی قرارداد امریکہ کے مسابقتی موقف کو کمزور کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ ان تعلقات کو بھی کمزور بنادے گی جو امریکہ کے اپنے حلیف اور اتحادی ممالک کے ساتھ ہے۔ ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ ٹرمپ نے سعودی عرب کے موقف کو سراسر نظرانداز کردیا ہے جس میں صحافی جمال خشوگی کا قتل بھی شامل ہے جنہیں اذیتیں دے کر ہلاک کیا گیا اور دنیا نے دیکھ لیا کہ قتل کے پس پشت سعودی عرب کے سوائے اور کوئی نہیں۔ اب یہ الگ بات ہیکہ سعودی عرب نے خشوگی قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اگر امریکہ سعودی کو ہتھیار فروخت کرے گا تو اندیشہ ہیکہ اسے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ظلم و جبر کیلئے استعمال کیا جائے گا۔