سعودی کے کئی علاقے سردی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 10ڈگری سے بھی کم

   

ریاض ۔ ماحولیات اور موسمیات کے محقق عبدالعزیز الحسینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اکثر علاقے سردی کی لپیٹ میں آئے ہیں اور کئی مقامات پر درجہ حرارت دس ڈگری سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سردی کی اس لہر کا سبب قطب شمالی میں پیدا ہونے والی ٹھنڈ ہے جو سعودی کے کئی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔عبدالعزیز الحسینی نے کہا کہ برفانی ہواؤں کی زد میں آنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں منگل کی صبح کڑاکے کی سردی محسوس کی گئی۔دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی کم تھا اور صبح کے وقت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شاہ خالد ایر پورٹ پر درجہ حرارت 8 تک ریکارڈ کیا گیا۔ماحولیات اور موسمیات کے محقق نے کہا کہ قطب سے مملکت کی جانب چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے منگل کی صبح مکہ میں درجہ حرارت 19، مدینہ منورہ میں 13، جدہ میں 22، الاحسا میں 11 اور الجوف میں 10 ریکارڈ کیا گیا۔