کویت سٹی : امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر سعودی، کویتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کے فروغ اور یکساں پالیسیوں پر زور دیا ہے۔مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ملکوں نے سعودی، کویتی کونسل کے اجلاس پرزور دیا ہے جو رواں سال کے دوران کویت میں منعقد ہوگا۔دونوں ملکوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ اوپک پلس کی کامیاب کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔مشترکہ اعلامیہ میں صنعتی شعبے میں ہم آہنگی اور دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔