سعودیہ 2022ء میں G-20 میں سب سے تیز ترقی کرنے والا ملک بن گیا تھا

نیویارک: امریکی ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے وزراء کے طویل گھنٹے کام کرنے کے سوال کے جواب میں سعودی عرب کی جانب سے حاصل کردہ کامیابیوں کی طرف اشارہ کیا جو وزراء کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں سعودی عرب G-20 میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا تھا۔ اس سال اگر ہم مجموعی پیداوار میں غیر تیل کے شعبے کی شراکت کو دیکھیں تو ہمارا ملک دوسرا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ہے اور ہم ہندوستان کے ساتھ اچھے مقابلے میں ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انٹرویو میں کہا کہ سعودی معیشت دنیا میں 17ویں نمبر پر ہے اور ہم 7 کی فہرست میں آ سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکی چینل “فاکس نیوز” نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک انٹرویو نشر کیا تھا۔ انہوں نییہ انٹرویو چینل کے چیف پولیٹیکل براڈکاسٹر بریٹ بائر نے نیوم شہر سے کیا تھا۔
چینل نے ایک میڈیا بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ انٹرویو مملکت کے مستقبل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں مختلف موضوعات کا احاطہ کرے گا اور خصوصی رپورٹ پروگرام میں نشر کیا جائے گا۔

چینل نے ایک میڈیا بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ انٹرویو مملکت کے مستقبل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں مختلف موضوعات کا احاطہ کرے گا اور خصوصی رپورٹ پروگرام میں نشر کیا جائے گا۔