سعودیہ میں اڑنے والے ڈلیوری مین کی ویڈیو وائرل

   

ریاض : سوشل میڈیا صارفین نے سعودی عرب میں لوگوں کے آرڈرز کی ڈلیوری کرنے والے ایسے شہری کی ویڈیو شیئر کردی جس میں ڈلیوری مین اڑ کر چیزوں کو لوگوں کے گھروں کو پہنچا رہا ہے۔یہ پرندہ نما ڈلیوری مین اڑان بھرنے کیلئے ایک انجن کا استعمال کرتا ہے۔ آرڈر کی سپلائی کیلئے اڑ کر ایک ٹاور سے دوسرے ٹاور تک گامزن ہے۔ وائرل ویڈیو میں اس شہری کے مقام کی واضح تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ اڑ کر آرڈرز کی سپلائی کرنے والے اس شخص کی ویڈیو سے قبل دنیا کے کچھ ریستورنٹس نے آرڈرز کیلئے ڈرون بھی متعارف کرائے تھے۔ یہ ڈرون جی پی ایس اور ویڈیو کیمروں کیذریعے آرڈر دینے والے کو تلاش کرکے پندرہ منٹ کے لگ بھگ میں آرڈر مطلوبہ گاہک تک پہنچا سکتے ہیں۔