طائف: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر طائف میں بلدیہ کی ٹیموں نے مارکیٹوں کے دورے شروع کردیئے۔کورونا بچاو کیلئے سماجی فاصلے اور مقررہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائیاں کی گئیںویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سیکورونا وائرس سے بچاو کیلئے مقررہ ایس او پیز کے تحت مارکیٹوں کی انتظامیہ اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں جن میں صارفین کے درمیان سماجی فاصلے کے دوری کے علاوہ مارکیٹ کے داخلی دروازے پر سینیٹائزاور ماسک کے علاوہ ڈسپوزایبل دستانوں کی فراہمی کویقینی بنائیں۔سپر مارکیٹس کو اس امر کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ خریداری کیلیے مخصوص ٹرالی کو مسلسل سینیٹائز کرتے رہیں جبکہ ہر آنے والے کا جسمانی درجہ حرارت لازمی طور پر نوٹ کریں۔