سفارت خانہ ہند لبنان میں یوگا ڈے کا اہتمام

   

بیروت ۔ سفارت خانہ ہند لبنان(بیروت) نے شاندار پیمانے پر بین الاقوامی یوگا ڈے اہتمام کیا۔ روز نامہ سیاست کے لئے جاری بیان مین سفیر ہند برائے لبنان ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نیکہا کہ سفارت خانہ ہند، بلدیہ بیروت اور مقامی ادارون کے تعاون سے ساحل سمندر پر یوگا کے 8 وین عالمی دن کا اہتمام کیا۔ اس تقریب مین بیروت شہر کے مئیر وسام زار ور کے علاوہ دیگر معزز ان شہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب مین سفیر ہند سہیل اعجاز خاں نے بلدیہ بیروت کے تعاون اور شہر کے یوگا اسکولز اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر نے اپنے خطاب میں یوگا کی افادیت اور اہمیت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھون نے کہا کہ یوگا ہندوستان کی جانب سے عالمی برادری کو قیمتی تحفہ ہے۔ پابندی کے ساتھ یوگا کرنے سے انسان ذہنی اور جسمانی طور پر پر چاق و چوبند رہتا ہے۔ واضح رہے کہ یوگا ان دنون خلیجی ممالک میں مقبول ورزش ہے۔