سفارتخانہ کھولنے تمام سہولیات کی فراہمی پر ریاض کیساتھ اتفاق : دمشق

   

ریاض: عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چہارشنبہ کو جدہ میں شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے تصدیق کی کہ ان کا ملک کسی بھی عرب سربراہی اجلاس سے غیر حاضر نہیں رہ سکتا۔شامی وزیر کے یہ الفاظ ’’العربیہ‘‘ کے ایک سوال کے جواب میں سامنے آئے۔ انہوں نے شامی صدر بشار الاسد کی جمعہ کو ہونے والی تقریبات میں شرکت کے امکان کا عندیہ بھی دیا۔ المقداد نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران یہ بھی اعلان کیا کہ دونوں ملکوں کی قیادتوں نے تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا ملک سعودی عرب کے ساتھ ریاض اور دمشق میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شام کی صدارت کے مشیر برائے وزرا کونسل عبدالقادر عزوز نے توقع ظاہر کی تھی کہ صدر بشار الاسد جمعہ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس وقت عزوز نے اس بات پر زور دیا کہ شام ہمیشہ سے ان ممالک میں سے ایک رہا ہے جو صدر کی سطح پر عرب لیگ کے سربراہی اجلاسوں اور اجلاسوں میں شرکت کے لیے سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔