سفر حج کے لئے منتخب ہونا بہت بڑی خوش نصیبی

   

مستحقین کو عمرہ کیلئے روانہ کرنے کا تیقن‘ میدک میں حج تربیتی پروگرام‘ پدمادیویندر ریڈی کا خطاب

میدک۔ حج کمیٹی ضلع میدک کے زیر اہتمام عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی اور تربیتی پروگرام کا میدک کے مسلم شادی خانہ میں انعقاد عمل میں آیا۔ جناب خواجہ عارف احمد نرملی تربیت کا عادل آباد نے ارکان حج پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی، ایم ایل سی محمد فاروق حسین نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو سفر حج کے لئے منتخب ہوتا ہے۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک کے عازمین حج واپس ہونے کے بعد ایک استقبالیہ پروگرام بھی میدک میں اپنی جانب سے منتخب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اپنی جانب سے چند غریب مستحقین کو عمرہ کے لئے روانہ کریں گی۔ اس دوران میدک ملی کونسل کی جانب سے ایم ایل اے میدک کو مسلم شادی خانہ میں کچن شیڈ اور باؤنڈی وال کی تعمیر کے لئے یادداشت پیش کی گئی۔ ایم ایل سی فاروق حسین نے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فضول خرچی سے پرہیز کریں، کفایت شعاری کو اپنائیں۔ کفایت شعاری خوش حالی کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر حج کمیٹی میدک کی جانب سے پدما دیویندر ریڈی اور فاروق حسین کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس طرح ایم ایل اے میدک نے بھی عازمین حج کی گلپوشی کی اور حج کمیٹی کی جانب سے بھی عازمین حج کی گلپوشی عمل میں آئی۔ جناب محمد اعجازالدین ذمہ دار حج کمیٹی ضلع میدک نے تقریب کی کارروائی چلائی۔ اس دوران حج کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ ارکان حج اور سفر حج کا ایک روڈ میاپ کا مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ عازمین حج مولانا محمد جاوید علی حسامی، عبدالشہید راشد، ایم اے حمید، محمد ناصر جویلرس، محمد صابر، میر ظفراللہ طاہر، محمد شاہد کے علاوہ دیگر حضرات محمد نعیم الدین، محمد صابر، ایم اے ماجد، محمد عارف حسین، حافظ سید خواجہ معزالدین، برکت علی احسان، غوث قریبی، سید عمر محی الدین، محمد مظفر کے علاوہ مقامی سیاسی قائدین چندراپال، ملکارجن گوڑ، کرشنا جئے راج، لکشمی نارائن، محمد سمیع الدین، راگی اشوک، ایم گنگادھر بھی اس موقع پر شریک تھے۔ ایم ایل اے میدک پدما دیویندر ریڈی نے خاتون عازمین حج کی بھی گلپوشی کی۔