ریاض ( کے این واصف) سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے مکہ مکرمہ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج سے ملاقات کیں ۔ ان کے ہمراہ حج کونسل محمد جلیل بھی موجود تھے ۔ سفیر ہند نے اپنے دورہ مکہ مکرمہ کے دوران ان تمام ڈسپنسریز کا بھی دورہ کیا اور یہاں کی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ تمام عازمین انتظامات سے مطمئن ہیں ۔ انہوں نے عازمین کو یقین دلایا کہ ان کی ہر شکایت اور مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔