سلامتی کونسل میں ہنگامی اجلاس کیلئے روس کی درخواست منظور

   

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل روس کے اس دعوے پر غور کرنے کیلئے جمعہ کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی ترقی کے لیے فنڈنگ کر رہا ہے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روس نے اس مسئلے پر ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جسے یو این ایس سی نے قبول کرلیا ہے۔