سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس سے زیادہ کچھ نہیں: روس

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ، 16 جنوری (یو این آئی) روسی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اجلاس کو سرکس قرار دے دیا۔ روسی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس سے زیادہ کچھ نہیں، یہ اجلاس بلانا شرمناک ہے ۔امریکہ نے بار بار دھمکی کے بعد ایران پر حملہ کو یکایک ٹال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس عالمی امن کے لیے بلایا جانا چاہیے تھا نہ کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے ، بیرونی قوتیں ایران میں موجودہ حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔ روس مندوب نے مزید کہا کہ شہریوں اور املاک کا تحفظ ایرانی حکومت کی ترجیح ہے ،امریکہ کی جانب سے ایرانی عوام کو کہا گیا کہ وہ اداروں پرقبضہ کرلیں، یہ بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر اورحکومت کی حمایت میں وسیع پیمانے پرلوگ نکلے ،امریکی کارروائی سے خطہ مزید بحران کاشکار ہوجائے گا۔ اس علاوہ روس کی جانب سے مسائل کے پرامن حل میں تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے ۔