سلامتی کونسل کی لبنان میں یو این آئی ایف آئی ایل کی مہم میں ایک سال کی توسیع

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ، 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایس سی ) نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یواین آئی ایف آئی ایل ) کی مہم کو متفقہ طور پر ایک سال کے لئے مزید بڑھا دیا ہے اور ساتھ ہی علاقے میں کشیدگی کے طویل مدتی حل اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کو دوہرایا ۔یو این ایس سی کی صدر جوانا ورونیکا نے جمعرات کو اجلاس کے دوران کہا‘‘ مسودہ تجویز کے حق میں 15 ووٹ پڑے ہیں ۔ مسودہ تجویز کی پیشکش 2485 کے طور پر متفقہ طور پر قبول کر لی گئی ہے ۔ یو این ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق سلامتی کونسل نے یواین آئی ایف آئی ایل کے ساتھ تال میل کر کے شمالی غجر سے اپنی فوج کو جلد ہٹانے کی اپیل بھی کی ہے ۔ بیان میں کہا گیا‘‘تجویز 2485 (2019) کو اتفاق رائے سے قبول کیا جا رہا ہے ۔ کونسل تمام طرح کے تشدد کی مذمت کرتی ہے اور سبھی فریقوں سے دشمنی کے خاتمے کا احترام کرنے ، تمام طرح کے تشدد کو ترک کرنے اور اقوام متحدہ اور یواین آئی ایف آئی ایل کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کرتی ہے ۔