بنگلورو ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی مینس ٹیم کے نائب کپتان سریندر کمار نے چہارشنبہ کو بیان دیا ہے کہ آنے والا سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنمنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا بہترین موقع ہے تاکہ وہ 2020 ء اولمپک کوالیفائینگ میاچس کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں ۔ سلطان اذلان شاہ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم نوجوانوں پر مشتمل ہے جس طرح کہ ہردیک سنگھ ، ویویک ساگر پرساد ، سمیت ، نیلاکانٹا شرما ، سمیت کمار (جونیر) گریندر سنگھ سمرنجیت سنگھ ، گرجن سنگھ کے نام اہم ہیں کیوں کہ یہ جونیئر کھلاڑیوں میں بین الاقوامی میاچس کیلئے بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔ سریندر نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اترنے والا سلطان اذلان شاہ ٹورنمنٹ بے حد مقبول ہے ۔ جس میں کھیلنے والا اولمپک میں بھی کھیل سکتا ہے ۔ ان میں چند کھلاڑیوں نے 2018 ء کے FIHچمپئین شپ میں ٹرافی میں بے انتہا شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور مینجمنٹ پوری طرح کوشش کررہا ہے کہ کھلاڑیوں کی روزمرہ ذہنی دباؤ سے نکلنے کے گُر سکھارہا ہے تاکہ ایک یا دو گولز کے ساتھ ہی ٹیم ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتی ہے اور یہ تمام نسخے 2020 ء ٹوکو اولمپک کیلئے نہایت ہی کارگر ہیں ۔ ملایشیا دورہ سے قبل ہندوستانی ٹیم اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے نئی دہلی کیمپس میں شدید گرمی کے باوجود پریکٹس میں لگی ہوئی ہے ۔ نائب کپتان نے کہا کہ دوپہر میں پریکٹس مشین نہایت اہم ہوتا ہے جس وقت درجہ حرارت 34-36 کے درمیان ہوتا ہے اور یہی درجہ حرارت ایپو مقام کا بھی ہوتا ہے جہاں پر یہ مقابلہ ہونے والے ہیں جو ایک رطوبت والا علاقہ ہے ۔