سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کیمپس میں آج سیما مصطفیٰ کا لکچر

   

حیدرآباد 29 جنوری (راست) ممتاز خاتون صحافی سیما مصطفیٰ 30 جنوری کو شام 4 بجے غلام احمد آڈیٹوریم سلطان العلوم کالجس کیمپس میں میڈیا اور عدم تشدد کے موضوع پر گاندھی میموریل لکچر دیں گی۔ سروودھیا کمیٹی تلنگانہ و آندھراپردیش اور سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے اس لکچر کا اہتمام کیا ہے۔ جناب ظفر جاوید سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے اہل ذوق حضرات بالخصوص میڈیا سے تعلق رکھنے والے حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔