سلطان قابوس دنیا کیلئے امن کی علامت رہے

   

٭ وزیراعظم نریندر مودی نے عمانی سلطان قابو بن السعید کے سانحہ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں ہندوستان اور دنیا کیلئے امن کی علامت کے طور پر یاد کیا۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ سلطان قابوس دور اندیش لیڈر رہے جنہوں نے عمان کو جدید اور خوشحال قوم میں تبدیل کیا۔ سلطان قابوس نے عمان پر 1970ء میں حکمرانی شروع کی تھی جب انہوں نے بغاوت میں اپنے والد کو بے دخل کیا تھا۔