سلم بستی کے لوگ تین چار دن سے بھوکے تھے، گاڑی پہنچتے ہی بھگدڑ مچ گئی : امیتابھ بچن

,

   

٭ کوروناوائرس سے نمٹنے ملک بھر میں نافذ سخت ترین لاک ڈاؤن کے درمیان بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ممبئی کے قریبی سلم علاقوں میں روزانہ 2000 غذائی پیاکٹس تقسیم کررہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ غریب بستیوں میں کئی افراد گذشتہ تین چار دن سے بھوکے تھے چنانچہ ان کی گاڑی پہنچتے ہی وہ قریب آ گئے جس کے نتیجہ میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے چنانچہ پولیس وہاں ہجوم کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دے سکتی۔