ممبئی: جرائم پیشہ بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے ڈھائی کروڑ روپئے مالیت کی بلٹ پروف نِسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔ چونکہ یہ کار انڈین مارکیٹ میں دستیاب نہیں ، اس لیے اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں۔ کار کی قیمت تقریباً 2 کروڑ روپئے ، اور اندازہ ہے کہ اسے ہندوستان جلد پہنچانے کیلئے بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔ اس کار میں کئی عصریحفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کیلئے موٹے شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کیلئے کیموفلاج بلیک شیلڈز وغیرہ۔ سلمان نے گزشتہ سال بھی یو اے ای سے بلٹ پروف کار خرید کر درآمد کی تھی، جب انہیں اور اُن کے والد سلیم خان کو پہلی بار بشنوئی ٹولہ نے دھمکی دی تھی۔