سلمان خان نے اگلی فلم گلوان کی شوٹنگ مکمل کرلی

   

ممبئی،7دسمبر (آئی اے این ایس) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان، جنہوں نے ابھی اپنی نئی جنگی فلم ‘‘گالوان’’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے اس کے بعد ممبئی کے کالینا ایرپورٹ پرکلین شیو کیے ہوئے نئے انداز میں نظر آئے۔ سلمان خان جب ایرپورٹ پہنچے تو اْن کے اردگرد سیکیورٹی کا سخت حصار تھا، تاہم اس کے باوجود انہوں نے موجود میڈیا نمائندوں کی طرف ہاتھ ہلاکر خیرسگالی کا اشارہ کیا اور پھر سیکیورٹی چیک کے لیے اندر چلے گئے۔فلم ‘‘گالوَن’’ کے لیے سلمان نے مہینوں تک مونچھ رکھی ہوئی تھی اور وہ اسی روپ میں ریئلٹی شو ‘‘بگ باس’’ کی میزبانی کرتے رہے۔ اس دوران وہ دبنگ ٹور پر بھی گئے جہاں انہوں نے یہی انداز برقرار رکھا۔ شوٹنگ اور مسلسل مصروفیات کے بعد اب وہ ایک وقفے کی کیفیت میں دکھائی دے رہے ہیں۔ بگ باس کا موجودہ سیزن بھی اتوارکوختم ہوا جبکہ سلمان خان 27 دسمبر 2025 کو اپنی 60 ویں سالگرہ منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔حال ہی میں سلمان خان نے انسٹاگرام پر فلم گالوان کے سیٹ سے ایک پردے کے پیچھے لی گئی تصویر شائع کی۔ تصویر میں وہ کلیپر بورڈ کے پیچھے سے جھانکتے ہوئے نظر آتے ہیں جس پر سین نمبر86 اور شاٹ نمبرایک درج تھا ۔ سلمان جنگی یونیفارم میں ملبوس ہیں جس میں پی سی ڈی پی ایم پر مشتمل پرانا لباس شامل ہے۔ چونکہ فلم کی کہانی 2020–21 کی گلوان وادی جھڑپ پر مبنی ہے، اس لیے کردار کا لباس بھی اسی دور کے مطابق رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس یونیفارم کو 2022 میں نئی بیٹل ڈریس یونیفارم سے تبدیل کر دیا گیا تھا جو این آئی ایف ٹی کے تعاون سے تیارکی گئی تھی۔ تصویر میں سلمان کے چہرے کے ایک جانب زخم کے نشانات بھی دکھائی دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر فلم کے کسی ایکشن منظر کا حصہ ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میںفلم کا نام لکھا۔فلم گالوان کی کہانی ہندوستان اور اس کے پڑوسی ملک چین کے درمیان 15 جون 2020 کوگلوان وادی میں پیش آنے والی جھڑپ پر مبنی ہے، جو کورونا وباکی پہلی لہر کے دوران پیش آئی تھی۔ اس واقعے نے دونوں ممالک کے تعلقات پرگہرا اثر ڈالا تھا، اور اسی کو سلمان کے اس نئے پروجیکٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔