سلمان خان کی ٹائیگر 3 جاپان میں سوپر ہٹ

   

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 جاپان میں دھوم مچا رہی ہے ۔ منیش شرما کی ہدایت کاری اور یش راج بینر تلے بننے والی ٹائیگر 3 گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔ ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے فلم ‘ٹائیگر 3’ جاپان میں ریلیز ہو چکی ہے ۔ جاپان میں ہندوستانی فلموں کو کافی پسند کیا جاتا ہے ۔ جاپان میں فلم ٹائیگر 3 کو ریلیز ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے ۔ اس فلم کو ہندوستان میں سلمان خان کی دیگر فلموں کی طرح پذیرائی حاصل نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود سلمان خان کے پرستاروں نے فلم کو سوپر ہٹ کردیا۔