سلمان خان کی پشپا ٹیم کے ساتھ اگلی فلم !

   

Ferty9 Clinic

ممبئی 7 جنوری (ایجنسیز) سلمان خان فی الحال اپنی آنے والی فلم پر توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں، جس کی ہدایت کاری اپوروا لاکھیا نے کی ہے۔ چترانگدا سنگھ بیٹل آف گلوان میں سلمان خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ حال ہی میں فلم کا ٹیزر ریلیزکیا گیا تھا جس کو ملا جلا رد عمل ملا ہے ۔ جنگی منظر میں سلمان خان کے تاثرات نے خوب تضحیک کی۔ یہ فلم17 اپریل 2026 کو ریلیز ہوگی۔عالیہ بھٹ کی فلم الفا پہلے اس تاریخ کو ریلیز ہونی تھی لیکن وی ایف ایکس کے نامکمل کام کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔ اب اسی تاریخ کو سلمان خان کی فلم ریلیز ہوگی۔ سلمان خان کا نام اس وقت کئی فلموں سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم نئی خبر ان کے مداحوں کیلئے خوش کرنے والی ہے ۔ میتری فلم میکرز سلمان خان کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر بھی بات کر رہے ہیں۔ ایک نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ سلمان خان جلد ہی تیلگو ہدایت کار ومسی پیڈیپلی کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ ٹالی ووڈ فلمساز نے عامر خان کے ساتھ فلم بنانے کی کوشش کی تھی لیکن بات چیت آخری مرحلے تک نہ پہنچ سکی۔ چونکہ اداکار پراجیکٹس کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کرکرتے ہیں، اس لیے اب کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے ومسی کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ فلم کی شوٹنگ مارچ 2026 میں شروع ہونے کی امید ہے۔ یہ فلم میتھری مووی میکرز پروڈیوس کرے گی، جس کی فلم پشپا 2 نے1800کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ سلمان خان راج اورڈی کے کے ساتھ ایک ایکشن کامیڈی انٹرٹینر کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم اس کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ سلمان خان کے پاس پراجیکٹس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ کک 2، دبنگ 4 اور بجرنگی بھائی جان2 جیسی فلموں کے بارے میں پہلے ہی اشارے سامنے آ چکے ہیں۔ جب کہ پہلی دو فلموں کی تصدیق ہو چکی ہے، ابھی تک اس بارے میں کوئی بات نہیں ہے کہ سلمان خان ان میں کب کام کریں گے۔