سلمان خورشید کے گھر میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کیس کے مرکزی ملزم کو ہائیکورٹ نے کیا بری

   

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کے نینی تال کے گھر میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے دو اہم ملزمین کو بری کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے سینئر جسٹس سنجے کمار مشرا نے جمعرات کو کندن چلوال اور راکیش کپل کو خورشید کی جائیداد کے نگراں سندر رام کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے ایک معاہدے کے خط کی بنیاد پر الزامات سے بری کردیا۔ ایک ہی شخص اس کیس میں شکایت کنندہ بھی تھا۔ خورشید کی جائیداد مکتیشور علاقے کے گاؤں پڈا میں واقع ہے۔کانگریس لیڈر کے گھر میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی کا واقعہ 15 نومبر 2021 کو پیش آیا تھا، جس میں املاک کو نقصان پہنچا تھا۔