سلوواک صدارتی انتخابات میں زوزانہ کیپٹووا کو سبقت

   

براٹسلاوا 17مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سلوواک میں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سلوواک کی اعتدال پسند وکیل اور کمیونٹی کارکن زوزانہ کیپٹووا نے 40 فیصد پولنگ اسٹیشن کی گنتی کے بعد 39 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلے راؤنڈ میں برتری حاصل کر لی ہے ۔ ریلیز کے مطابق‘‘یوروپی کمیشن کی ڈپٹی اسپیکرماروس سیفکووک 18.8 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے مقام پر جبکہ سپریم کورٹ کے سابق جج ھارابین 14.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں. دیگر 10 امیدواروں کو 0.07 سے لے کر 10.5 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں‘‘۔