حیدرآباد۔یکم جون، ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں سٹہ چلانے والے 6 افراد کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 41 سالہ محمد عظمت علی ساکن حافظ بابا نگر جو سٹہ کے کاروبار کا آرگنائزر بتایا جاتا ہے مہاراشٹرا کے شیخ صادق کی مدد سے یہ کاروبار چلارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے آٹو ڈرائیورس، پان شاپس کے ملازمین، ترکاری فروش اور ہوٹل ملازمین کو سٹہ کھیلنے پر بھاری منافع کا لالچ دیا کرتا تھا اور غریب عوام اس لت میں پڑ کر اپنی محنت سے کمائی ہوئی آمدنی برباد کررہے تھے۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس نے محمد عظمت علی کے علاوہ محمد وسیم خان، شیخ داؤد، اکرم الدین، محمد علی خان، راجو کو گرفتار کرلیا جبکہ مہاراشٹرا سے سٹہ چلانے والا شیخ صادق مفرور بتایا گیا ہے۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں 35 ہزار نقد رقم اور 6 موبائیل فونس ضبط کرلئے۔ب