سماج میں صحافیوں کا رول اہمیت کا حامل

   

انتخابات میں بہتر تعاون پر ظہرانہ پروگرام ، ضلع کلکٹر کا خطاب
میدک ۔ 14 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک راجوشی شاہ نے کہا کہ سماج میں صحافیوں کا کردار بہت ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ سماج کو صحافیوں کی ضرورت ہے اور صحافت کا پیشہ بہت قیمتی ہوتا ہے ۔ ضلع کلکٹر میدک وائس گارڈنس میں مقامی صحافیوں کے اعزاز میں اسمبلی انتخابات میں اہم رول ادا کرنے پر پیش کئے گئے ظہرانہ پروگرام ( سکس میٹ ) سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر متعلقہ سرکاری عملہ و عہدیداروں کو اپنا بہترین تعاون پیش کیا جو کہ قابل مبارکباد ہیں ۔ کلکٹر شاہ نے امید کا اظہار کیا کہ آنے والے پنچایت انتخابات اور پارلیمانی انتخابات میں بھی صحافیوں کا اسی طرح کامیاب رول رہیگا ۔ کلکٹر نے کہا کہ صحافیوں کے رول ہی سے ریاست میں ضلع میدک رائے دہی میں سرفہرست رہا ۔ اس پروگرام کو ضلع ایڈیشنل کلکٹرس جی رمیش ، وینکٹیشورلو ، ڈی آر او محترمہ پدماسری ، صدر پریس کلب ڈی نریش ، صدر الیکٹرانک میڈیا ضلع میدک مسٹر ناگراج ، صحافی محمد ریاض الدین ، محمد فاروق حسین نے بھی مخاطب کیا ۔ ڈسٹرکٹ ساٹن آفیسر جناب راجی ریڈی نے تقریب کی کارروائی چلائی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر میدک کے علاوہ مقامی اردو تلگو صحافیوں الیکٹرانک میڈیا صحافیوں کی بری تعداد شریک تھی ۔