مرزاپور: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج سماج وادی پارٹی پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی در اصل مجرمین کا پروڈکشن ہاوس ہے۔ آدتیہ ناتھ نے مجھواں اسمبلی ضمنی الیکشن کیلئے کچھوا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ اکھلیش یادو اس پروڈکشن ہاوس کے سی ای او ہیں جبکہ شیوپال یادو مین ٹرینر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بٹئے مت ایک رہیں گے تو سیف رہیں گے ۔ متحد رہنا ہے ۔ ایس پی کے ایجنڈے میں ترقی نہیں بلکہ وہ بدنظمی، لاقانونیت میں یقینی رکھتی ہے اور پیشہ ور مجرمین کا بچاؤ کرتی ہے ۔ یہ کسی سے چھپا نہیں ہے ۔چیف منسٹر نے ایس پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کھٹا کھٹ ایک لاکھ روپئے کہا گئے ۔ کبھی سما جوادی ملک میں اقتدار کی سیاست کرتے تھے ۔ جمہوریت کیلئے کانگریس سے لڑتے تھے ۔ آج سماج وادی اور کانگریس کا انڈیا اتحاد ہے ۔ چیف منسٹر اترپردیش نے کہا کہ آج اترپردیش ترقی کے شعبے میں آگے ہے ۔ترقی کیلئے جانا جاتا ہے ۔اس موقع پر مرکزی مملکتی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل، مقامی لیڈر انوپریا پٹیل سمیت ایک درجن ایم ایل اے ۔ وزیر موجود رہے ۔