لکھنؤ ۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر واترپردیش قانون ساز کونسل(ایم ایل سی)میں اپوزیشن لیڈر احمد حسن کا لمبی علالت کے بعد آج لوہیا اسپتال میں انتقال ہوگیا مرحوم 88برس کے تھے ۔مرحوم کے انتقال سے ملی و سیاسی حلقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ خاندانی ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق کچھ دن قبل سینئر لیڈر کو کولہا ٹوٹنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں بعد میں وہ کورونا متاثر ہوگئے ۔علاج جاری تھا کہ پھیپھڑوں کی خرابی اور کھانسی کی شکایت کافی بڑھ گئی جس کے بعد انہیں لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں جلالپور میں ہوئی۔ پسماندگان میں شریک حیات کے ساتھ دوبیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔
