سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی طبیعت خراب،لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل

   

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے اعظم خان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ بدھ کی دیر رات انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ میدانتا اسپتال کے ڈائریکٹر نے جمعرات کو ایک پریس رلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی دیر رات سماجوادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان (74) کو پھیپھڑوں کے نمونیا اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے میدانتا اسپتال لکھنؤ کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔