حیدرآباد ۔ جنوبی فلموں کے سوپر اسٹار ناگا چیتنیا اور اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کی طلاق کے اعلان نے پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اب تک یہ سابق اسٹار جوڑا اپنی طلاق سے متعلق خبروں کی وجہ سے بحث میں رہتا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے کافی وتھ کرن7 سیزن میں شرکت کی تھی۔ جہاں ایک بار پھر اداکارہ نے اپنی طلاق کے حوالے سے بات کی۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ان کی طلاق اچھے موڑ پر نہیں ہوئی۔ ان کے تعلقات کافی خراب ہو چکے تھے۔ جس کے بعد ان کا رشتہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ حال ہی میں فلم اسٹار ناگا چیتنیا نے بھی طلاق پر خاموشی توڑ دی ہے۔ اداکار نے غم کا اظہارکیا ہے کہ ان کے کام کے بارے میں نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سمانتھا کے سابق شوہر اداکار ناگا نے کہایہ پریشان کن ہے۔ میں یہاں ایک اداکار کے طور پر آیا ہوں اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ میری ذاتی زندگی کو موضوع بحث بنایا جائے۔ ہم سب کی ذاتی زندگی ہے اور اسی لیے اسے شخص کہا جاتا ہے۔ ناگا چیتنیا نے اعتراف کیا کہ ایک مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔