سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کے بعد تھار ایکسپریس بھی غیر یقینی

   

جودھپور۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) واگھا سرحد پر سمجھوتہ ایکسپریس کی آمد ورفت میں رکاوٹ کے بعد اب ان شکوک و شبہات کو تقویت مل رہی ہے کہ آیا راجستھان کے سرحد پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چلنے والی تھار ایکسپریس کی آمد ورفت بھی معطل کی جاسکتی ہے۔ تھار ایکسپریس ہر جمعہ کی شب جودھپور کے بھگت کی کوٹھی اسٹیشن اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ یہ سرویس ماصی میں 41 سال معطل رہنے کے بعد 18 فروری 2005 سے بحال ہوگئی تھی۔