سمرتھ اور اورجا پراجکٹس: اساتذہ اور طلبہ کو بیدار کرنے میں مددگار

   

ممبئی۔ مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی کثیر ملکی کمپنی آدتیہ برلا گروپ کی اکائی آدتیہ برلا ایجوکیشن ٹرسٹ نے اپنے دو پراجکٹس ‘سمرتھ اور اورجا’ کے ذریعہ مہاراشٹر کے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے اور طلبا کو ذہنی صحت کے تئیں بیدار کرنے کے مقصد سے بی ایم سی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ سمرتھ پراجکٹکا مقصد بی ایم سی کے انگریزی میڈیم اسکولوں میں 2248اساتذہ کے ہنرمندانہ اپ گریڈیشن کرنا ہے ۔ ایک سال تک چلنے والے صلاحیت اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ اسی طرح اورجا پراجکٹ کے ذریعہ طلباکو ذہنی صحت اور علاج کے تئیں بیدار کیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے وزیر ماحولیات اور سیاحت آدتیہ ٹھاکرے نے آدتیہ برلا ایجوکیشن ٹرسٹ اور بی ایم سی کے مابین معاہدہ کے لئے ورچول طریقہ سے منعقد ہ پروگرام میں کہا کہ اس کورونا وبا کے دور میں تمام اساتذہ نے تدریسی کاموں کے ہموار انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کئی تکنیک سیکھنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پراجکٹ سمرتھ اور اورجا بی ایم سی کے اساتذہ کے ہنرمندانہ اپگریڈیشن میں مدد گار ثابت ہوگا۔ بی ایم سی کے کمشنر اقبال چہل نے کہاکہ اس وبا میں اساتذہ نے طلبا کو سکھانے کے لئے خود بھی نئی تکنیک کو سیکھنے کی مکمل کوشش کی ہے ۔ پراجکٹسمرتھ اور اورجا کے ذریعہ اساتذہ کی تربیت کے لئے آدتیہ برلا ایجوکیشن ٹرسٹ کے ساتھ معاہدہ کرنے کی بہت خوشی ہے ۔ ٹرسٹ کی بانی اور صدر نیرجا برلا نے کہاکہ ایک بار پھر بی ایم سی کا شراکت دار بننے پر انہیں بہت خوشی ہے ۔ یہ معاہدہ ایک بار پھر ثابت کرے گا کہ ریاست جن چیلنجوں کا سامنا کررہی ہے انہیں پبلک۔پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے ۔