سمرتی ایرانی پر ایم پی فنڈس میں دھوکہ دہی کا الزام

   

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس نے آج مرکزی وزیر سمرتی ایرانی پر گجرات میں ایم پی ایل اے ڈی فنڈس میں فراڈ اور غتر بود میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا اور ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اُن کے خلاف کیس درج ہونے کے پیش نظر اُنھیں نریندر مودی حکومت سے فوری برطرف کردیا جائے۔ کانگریس قائدین رندیپ سرجیوالا اور شکتی سنہہ گوئل نے یہاں پریس کانفرنس میں دعویٰ کیاکہ سی اے جی نے کہا ہے کہ سمرتی نے ٹنڈر کے بغیر ایم پی فنڈ سے 3 کروڑ روپئے کی ادائیگی کردی۔