نئی دہلی ۔ سینئر بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے آج کہا ہے کہ اب ان کا کورونا ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے ۔ سمرتی ایرانی نے 28 اکٹوبر کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کورونا کا ٹسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ۔ مرکزی وزیر نے آج ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب پھر کورونا ٹسٹ کروایا ہے جس کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ۔ انہوں نے ان سے اظہار ہمدردی اور نیک تمناوں کا اظہار کرنے والوں سے وہ اظہار تشکر کرتی ہیں۔
