سمستی پور 25 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بہارکے سمستی پور ضلع میں گنگاندی کی سطح آب میں کمی ہونے کے باوجود تین بلاک کے پندرہ پنچایتوں کے قریب 30 گائوں میں سیلاب کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ گنگا ندی کی سطح آب میں کمی ہونے کے باوجود موہن پور ، محی الدین نگر اور ودیاپتی نگر بلاک کے سیلاب زدہ گائوں میں سیلاب کی صورتحالت سنگین بنی ہوئی ہے ۔ ان بلاکوں کے دوبہا، ہریل ، چاپر ، سلطان پور ، آنند گولبا ، جون پور اور ہرداس پور سمیت 30 گائوں سیلاب سے متاثر ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ سیلاب کی وجہ سے ان علاقہ کے ہزاروں ایکڑ اراضی میں لگی لاکھوں روپے قیمت کی فصلوںکے برباد ہونے کا اندازہ ہے ۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے کئی سرکاری اسکول میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے درس وتدریس کا کام ٹھپ ہوگیا ہے ۔دریںاثنا ئضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ گا[؟]ں سے 32 ہزار سے زائد لوگوںکو محفوظ مقامات پرپہنچایا گیا ہے ۔ متاثرہ افرادکی سہولت کیلئے 60 کشتیاں چلائی جارہی ہے ۔ اسی طرح موہن پور بلاک میں چھ کمیونیٹی کچن کھول کر سیلاب متاثرین کو کھانا دستیاب کرایاجارہاہے ۔