سمندر پار شہریوں سے ووٹر رجسٹریشن کرانے کی اپیل

   

نئی دہلی ۔ /2 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف انڈیا اور حکومت ہند نے تمام ہندوستانی شہریوں بالخصوص بیرون ہند اور سمندر پار مقیم شہریوں سے ہندوستانی ووٹر کی حیثیت سے آن لائن رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی ہے ۔ 18 سال کی عمر کا کوئی بھی انڈین ووٹر کی حیثیت سے رجسٹریشن کرانے کا اہل ہے ۔ بالخصوص سمندر پار شہریوں کیلئے الیکشن کمیشن نے ایک انٹر نیٹ لنک http://eci.nic.in/OverseasVoters/home.html فراہم کیا ہے جس کے ذریعہ ووٹر رجسٹریشن کرایا جاسکتا ہے اور ایسے شہری 2019 ء کے پارلیمانی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوجائیں گے ۔ اس سہولت سے این آر آئیز اور ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والے ہی استفادہ کرسکتے ہیں ۔