سمندری طوفان ’دانا‘اے پی میں شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد24اکتوبر ( یواین آئی ) ’دانا‘ شمال مغربی خلیج بنگال میں ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ اس طوفان کے زیراثرآندھراپردیش میں شدید بارش کاامکان ہے ۔ یہ طوفان گزشتہ 6 گھنٹوں میں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ شدید طوفان کا مرکز پارادیپ (اوڈیشہ) سے 260 کلومیٹر ، دھامرا (اڈیشہ) سے 290 کلومیٹر اور ساگر جزیرے (بنگال) سے 350 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا ۔ اس کے جمعہ کی صبح تک ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، پوری۔ساگر جزیرے کے درمیان بھیترکانیکا۔دھامرا (اڈیشہ) کے قریب اس کے ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے ۔ اے پی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں کیونکہ اس طوفان کے زیراثر شدید بارش کا امکان ہے ۔ شمالی آندھرا میں موسم ابر آلود ہے ۔ سریکاکولم، وجیا نگرم اور وشاکھا پٹنم اضلاع کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
تلنگانہ میں بارش کاامکان
حیدرآباد۔24؍اکٹوبر ( یواین آئی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 27تا 30 اکتوبر بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔محکمہ نے کہا کہ آئندہ تین دنوں میںریاست میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں موسم خشک رہا۔