سمندری طوفان ڈینیئل سے تباہی ، 10افراد ہلاک

   

ایتھینز: یونان میں سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچائی ہے، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے جبکہ چار افراد لاپتا ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی یونان کا شہر کارڈیسا سیلابی پانی میں ڈوب گیا، صرف گھروں کی چھتیں دکھائی دے رہی ہیں اور دیگر گھر بہہ گئے جبکہ 800سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ سیلاب کی وجہ سے پل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ساتھ ہی درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ سیلاب نے کئی مراکز صحت اور اسپتالوں کو بھی متاثر کیاجبکہ علاقہ میں آمدورفت مشکل ہے ، ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق یونان میں 1930 کے بعد یہ سب سے بڑی تباہی ہے۔ سیلاب کے باعث پڑوسی ممالک ترکیہ اوربلغاریہ بھی متاثر ہوئے ہیں جہاں بارش سے تقریبا20 سے زائد افراد کی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ میں طوفانی بارش کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔