سمیر اللہ خان ، سی ڈبلیو سی کے بنچ آف مجسٹریٹ

   


عادل آباد وکلاء کی جانب سے مبارکباد اور تہنیت کی پیشکشی

عادل آباد ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اطفال کی نگہداشت کی غرض چائلڈ ویلفیر کمیٹی آف عادل آباد CWC کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جس میں بحیثیت رکن ایڈوکیٹ سمیر اللہ خان عرف عروج کو بنچ آف مجسٹریٹ کے طور پر تقرر کیا گیا ۔ اس اطلاع پر عادل آباد کے ایڈوکیٹس رشتہ داروں ، دوست احباب میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور مسٹر سمیر ا للہ خان عرف عروج کو ان کے قیام گاہ پہونچکر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مٹھائی کھلانے شال پوشی و گلپوشی کرنے والوں میں اردو میڈیا کے نمائندوں میں مسٹر شاہد احمد توکل ، حمید اللہ انور ، حافظ خضر یافعی ، محمد عصمت علی ، محمد محسن ، محبوب خان سیاست بھی شامل ہیں ۔ اس موقع پر مسٹر سمیر اللہ خان عرف عروج ایڈوکیٹ نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر کے دوران اس قدر جلیل القدر عہدہ پر پہونچنا صرف صرف اور اللہ تعالی کی مرضی ہے ۔ انہوں نے اپنے عہدہ کے ساتھ پورا انصاف کرتے ہوئے ا طفال کے ساتھ کسی بھی طرح کے قانونی ہو یا سماجی ظلم و زیادتیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اطفال کے ساتھ پوری طرح انصاف کرتے ہوئے ان کی ہر طرح مدد کرنے کا تیقن دیا ۔ واضح رہے کہ سی ڈبلیو سی کے قیام کی خاطر امیدواروں سے حاصل ہونے والی درخواستوں کے بعد ان کا تحریری امتحان ، انٹرویو ، صداقتناموں کی جانچ کے بعد چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جس میں مسٹر جے وینکٹا سوامی ، شاملہ دسرتھ ، پی ڈیوڈ اور مسٹر سمیر اللہ خان ایڈوکیٹ کو ماہرین کی ٹیم میں شامل کیا گیا جس کی معیاد تین سال کی ہے ۔