ممبئی : بالی ووڈ اسٹار شاہ رُخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز ڈرگ کیس میں کلین چٹ ملتے ہی آرین کو گرفتار کرنے والے آفیسر سمیر وانکھڈے کو سخت کارروائی ہوئی ہے۔ اُنھیں دہلی سے چینائی کو منتقل کردیا گیا ہے۔ وہ وہاں ڈائرکٹریٹ آف ریونیو انٹلی جنس میں تعینات ہوں گے۔ کبھی سوپر ٹاپ کہلائے جانے والے سمیر کی یہ پوسٹنگ بے معنی سمجھی جارہی ہے۔ اُن جیسے عہدیداروں کیلئے یہ سزا کی پوسٹنگ ہے۔