سمیع کی یہ تو محض شروعات ہے:پجارا

   

نئی دہلی، 2 اپریل (پی ٹی آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر چیتیشور پجارا نے کہا ہے کہ محمد سمیع کی واپسی کے سفر کی یہ تو صرف شروعات ہے۔ انہوں نے یہ بات لکھنؤ سوپر جائنٹس کی جانب سے دہلی کیپیٹلزکے خلاف آئی پی ایل میچ میں تجربہ کار فاسٹ بولرکی شاندار کارکردگی کے حوالے سے کہی۔ہندوستانی ٹیم سے باہرکیے گئے اس فاسٹ بولرکو لکھنؤ سوپر جائنٹس نے پری آکشن ونڈوکے دوران سن رائزرس حیدرآباد سے 10کروڑ روپے میں ٹریڈ کے ذریعہ حاصل کیا تھا۔ سمیع نے ایل ایس جی کی جانب سے اپنے ڈیبیو میں آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے پانچ مرتبہ پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی، جس میں2026 سیزن کے افتتاحی میچ میں کے ایل راہول کو آؤٹ کرنا بھی شامل ہے۔ اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے پجارا نے کہا کہ آئی پی ایل کا یہ سیزن محمد سمیع کے لیے بہت اہم ہے اور جس انداز میں انہوں نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف اس ٹورنمنٹ کا آغاز کیا، اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ سنجیدہ ہیں اور اپنی واپسی کے لیے پْرعزم ہیں۔