ممبئی، 3 اگست (یو این آئی)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کے بیان نے مہاراشٹر کی سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ جتیندر اوہاڑ نے کہا کہ’’سناتن دھرم نے ہندوستان کو برباد کر دیا ہے‘‘ اور اس نظریہ کو ’بگڑی ہوئی سوچ‘ قرار دیا۔ یہ بیان 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں ساتوں ملزمان کو بری کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سامنے آیا، جن میں بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھی شامل ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، اودھ نے سناتن دھرم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس پر تاریخی ظلم کے الزامات عائد کیے ۔