ترواننت پورم۔کیرالہ حکومت نے جمعہ کے روز ریاستی فٹ بال ٹیم کو1.14 کروڑ روپے سے زیادہ کے نقد انعام کا اعلان کیا جس نے مائشٹھیت سنتوش ٹرافی جیتی۔کیرالہ نے فائنل میں بنگال کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی۔ چیف منسٹرٰ پنارائی وجین کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ٹیم کو جملہ 1.14 کروڑ روپے کا نقد انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔