سنجے کمار سریواستو ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے نئے جنرل مینجر

   

حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) انڈین ریلوے مینیجمنٹ سرویس سے متعلق رکھنے والے سینئر عہدیدار سنجے کمار سریواستو نے جنرل مینجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سنجے کمار سریواستو انڈین ریلوے انجینئرنگ سرویس کے 1988 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے جنرل مینجر سنٹرل آرگنائزیشن فار ریلوے الیکٹری فکیشن کے طور پر خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے سیول انجینئرنگ اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ میں اہم رول ادا کیا تھا۔ سنجے کمار سریواستو ریلوے بورڈ اور دیگر اہم اداروں میں اڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے فروغ اور میٹرو پراجکٹس کی تکمیل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ انجینئر کے طور پر ریلویز میں کیریئر کا آغاز کیا۔ ممبئی ‘ وڈودرا میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ کولکتہ، کوچی اور ناگپور میں میٹرو پراجکٹس کی منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ میں ان کا اہم رول رہا۔ آئی آئی ٹی رورکی اور آئی آئی ٹی دہلی سے وہ وابستہ رہے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف میری لینڈ امریکہ سے ایم بی اے کی تکمیل کی۔ جنرل مینجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سنجے کمار سریواستو نے کہا کہ مسافرین کی سیفٹی، سرویسیس کے معیار کو بہتر بنانا اور انفرااسٹرکچر کی ترقی اولین ترجیح رہے گی۔ 1