ٹوکیو ۔ 26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو جاپان اوپن سے باہر ہوگئی ہیں جیساکہ ہندوستان کھلاڑی کو متواتردوسری مرتبہ آئین یاموچی کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ۔ سندھو کو اس سے قبل انڈونیشیاء اوپن کے فائنل میں بھی یاموچی کیخلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی جوکہ گزشتہ اتوار کو جکارتہ میں کھیلا گیا تھا ۔ جاپان اوپن کے مقابلے میں سندھو کو اپنی حریف کے خلاف 18-21, 15-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی حالانکہ مقابلہ 50 منٹ طویل اور مسابقتی رہا ۔ دریں اثناء مرد زمرے کے سنگلز مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑی سائی پرنیت نے ٹامی سوگیریٹو کو باآسانی 21-12, 21-15 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔