سندھوکی ورلڈٹور میں کامیابی

   

بالی۔ ہندوستانی شٹلرز پی وی سندھو اور کدامبی سری کانت نے آج یہاں بالترتیب ڈنمارک کے لائن کرسٹوفرسن اور فرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف کے خلاف جیت کے ساتھ بی ڈبلو ایف2021 ورلڈ ٹور فائنلزمہم کا کامیاب آغازکیا۔ اولمپک میڈلسٹ سندھو نے خواتین کے سنگلز میں گروپ اے کے اپنے پہلے میچ میں کرسٹوفرسن کو 21-14، 21-16 سے شکست دی۔

کبڈی لیگ کا 22 ڈسمبر کوآغاز
بنگلورو۔ پروکبڈی لیگ کے منتظمین نے اعلان کیا کہ لیگ کا آٹھواں ایڈیشن یہاں 22 دسمبر کوشروع ہوگا۔ پورا سیزن میچوں کے لیے تماشائیوں کی موجودگی کے بغیر منعقد کیا جائے گا۔پہلے چار دنوں میں تین تین مقابلے مقرر کئے ہیں۔